دردمند پاکستانی استنبول میں ، نور الحسن کی کبوتروں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

دردمند پاکستانی استنبول میں ، نور الحسن کی کبوتروں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:  لیجنڈ اداکار محمد نور الحسن کی  ترکیے کے شہر استنبول میں کبوتروں کودانہ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،  صفائی کا نظام دیکھ کر ایک سچے پاکستانی کی طرح دلی  جذبات نہ چھپا سکے۔
اداکار محمد نور الحسن جو آج کل سیریز ’’ صلاح الدین ایوبی’’ کی شوٹنگ کے لئے ترکیہ میں ہیں نے ہوٹل کے باہر کبوتروں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کی ہے ۔ ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جبکہ اس پر سینکڑوں  کی تعداد میں ان کے پرستاروں نے ریمارکس پوسٹ کئے ہیں جہاں ان کو صلاح الدین ایوبی سیریز میں شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار نبھانے پر مبارکباد دی گئی ہے وہاں ان سے  کردار کے حوالے سے توقعات کا اظہار بھی  کیا گیا ہے ۔


 اسی طرح ایک دوسری شئیر کی گئی ویڈیو میں جس کا کیشن انہوں نے دیا ہے ’’صفائی نصف ایمان ہے۔ ہمارا بھی ’’ ۔ زیر نظر ویڈیو میں انہوں نے استنبول کے شہر میں بہترین بلدیاتی نظام کو سراہتے ہوئے صفائی کا نظام ترکیےمیں کیسے کام کرتا ہے کے بارے میں بتایا ہے اسی طرح کا نظام اپنے وطن میں دیکھنے کی خواہش ایک درد مند پاکستانی کے الفاظ جذبات سے سے کیسے جھلک رہی تھی آئیے دیکھتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں محمد نور الحسن بتاتے نظر آتے ہیں کہ ترکیہ جسے یورپ کا مرد بیمار کہا جاتا تھا کیسے ایک ترقی یافتہ ملک بنا ؟ اور پاکستان کب ایسا ملک بنے گا۔’’ دل صاف تو ،،، پاکستان صاف کے کیپشن سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بھی انہوں نے پاکستانیوں کو پیغام دیا ہے کہ  اپنی قومی زبان اردو کو فروغ دیں  ۔

Watch Live Public News