آپ کوکاپی کرنےکی کوشش کرتےہیں،منیب بٹ کی منوج باچپائی سے ملاقات،ویڈیو وائرل

آپ کوکاپی کرنےکی کوشش کرتےہیں،منیب بٹ کی منوج باچپائی سے ملاقات،ویڈیو وائرل
کیپشن: آپ کوکاپی کرنےکی کوشش کرتےہیں،منیب بٹ کی منوج باچپائی سے ملاقات،ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کے اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار منیب بٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے اداکار منوج باجپائی کے ہمراہ ایک اسیٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے یہ ملاقات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر سب کے سامنے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی تعریفیں کیں اور انہیں لیجنڈ اداکار قرار دیا۔

منیب بٹ نے کہا کہ’ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، جب بھی کسی ڈرامے میں منفرد کردار ادا کرتا ہوں تو پہلے آپ کے کسی کردار کو دیکھتا ہوں اور پھر آپ کے اسی کردار کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس موقع پر تقریب کے شرکا کی جانب سے منوج باجپائی سے فرمائش کی گئی کہ اپنی کسی فلم کا ڈائیلاگ بول کر دکھائیں، اداکار نے اپنی مقبول ترین فلم ’گینگ آف واسے پور‘ کا ڈائیلاگ ’حضرات حضرات‘ بول کر سنایا۔

اِس دوران منیب بٹ نے بھی منوج باجپائی کے ساتھ اُن کی فلم کا ڈائیلاگ دہرایا۔

دوسری طرف گینگز آف واسع پور‘ اور ’ستیا‘ جیسی فلمیں دینے والے منوج پاجپائی اب ’بھیا جی‘ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ یہ منوج باجپائی کی 100ویں فلم ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا۔
منوج باجپائی نے بتایا: ’میں اس فلم میں عوام سے بات کر رہا ہوں۔ یہ فلم (ہر طرح کے ناظرین) کے لیے ہے یعنی بالکونی سے لے کر سب سے اگلی سیٹوں والوں کے لیے۔
ہماری مین سٹریم فلم (انڈسٹری) میں بہت سالوں سے ہماری مٹی کی بات نہیں ہوئی ہے، گاؤں، گاؤں نہیں دِکھے ہیں تو اس بار ’بھیا جی‘ میں وہ گاؤں دِکھے گا، وہاں کے رشتے دیکھیں گے، اس لیے یہ بہت خاص فلم ہے۔

Watch Live Public News