عیدالفطر ،ٹرانسپورٹ مافیا کی شامت آگئی

عیدالفطر ،ٹرانسپورٹ مافیا کی شامت آگئی
کیپشن: Eid al fitr, Transport Mafia
سورس: web desk

ویب ڈیسک: عیدالفطر کو تقریباً 2 روز باقی رہے گئے ہیں، لاہوری اڈاوں اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا رش بڑھ چکا ہے، ٹرنسپورٹ مافیا بھی اپنی مرضی کا کرایہ وصول کررہا ہے، دوسری جانب صوبہ سندھ میں عید الفطر پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 7 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ سندھ نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے، مہم کے دوران 1 ہزار 12 گاڑیاں چیک کی گئیں اور اس دوران مسافروں سے لی جانے والی 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس کروائی گئی، اس موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسافروں کے لیے ریلیف کی فراہمی اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے، مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔  

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کر رے ہیں، سیکریٹری پی ٹی اے، آر ٹی اے، اور ڈی آر ٹی اے سمیت دیگر فیلڈ افسران نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔