پاک نیوزی لینڈ سیریز  ، قومی ٹیم میں کون ' اِن' کون ' آوٹ' ؟

 پاک نیوزی لینڈ سیریز  ، قومی ٹیم میں کون ' اِن' کون ' آوٹ' ؟

 (ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  قومی سلیکشن کمیٹی  نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان منگل کو کریگی، اسکواڈ کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے  کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کے 18 رکنی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  محمد عثمان، عماد وسیم، محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہونگے،  عرفان نیازی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بابر اعظم، صائم ایوب ،محمد رضوان ،شاداب خان،افتخار احمد، سلمان علی آغا ، صاحبزادہ فرحان اسکواڈ کا حصہ ہونگے، اعظم خان،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، زمان خان، وسیم جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔اس کے علاوہ  ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  حارث روف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز تک متوقع ہے تاہم  ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا جبکہ   اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات سرانجام دینگے۔

 قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کرینگے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی علی الصبح اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔