کورونا وباء 50 سال سے زائد عمر کے لیے مہلک، جلد از جلد ویکسین لگوائیں

کورونا وباء 50 سال سے زائد عمر کے لیے مہلک، جلد از جلد ویکسین لگوائیں
اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)‌نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء 50 سال سے زائد عمر کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے، اس عمر کے افراد جلد از جلد ویکسین لگوائیں. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کرونا کی وباء سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ 4 ہفتے پہلے50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آ گئی ہے۔ اپ سب اور خصوصاً 50 سال اور زائد عمر کے شہری جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔