ٹوکیو ( ویب ڈیسک ) جاپان کے دارالحکومت میں ٹرین میں ایک شخص اس وقت مشتعل ہو گیا جب اس نے چند لڑکیوں کو ہنستے دیکھا اور اس نے چاقو نکال کر سامنے آنے والے ہر شخص پر وار کرنے شروع کردئیے جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک طالبعلم نوجوان کی حالت خطرے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو کی سڑکوں پر گزشتہ کئی سالوں سے ایک نفسیاتی مریض پھر رہا تھا۔ اس کا مسئلہ یہ تھا کہ جہاں بھی وہ لڑکیوں کو ہنستے ہوئے خوش دیکھا اس کا دل کرتا کہ انہیں چاقو سے وار کر کے جان سے مار دے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوکیو میں چلتی ٹرین میں اس نفسیاتی مریض نے چند خواتین کو ہنستے دیکھا اور چاقو سے حملہ آور ہو گیا۔ ٹوکیو پولیس کو ملزم نے بتایا کہ وہ چھ سال پہلے سے اس نفسیاتی مرض کا شکار ہوا ہے جب اسے ہنستی ہوئی خواتین کو دیکھ کر برا لگنا شروع ہوا اور اس روز بھی ٹرین میں خواتین کو ہنستے دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکا۔ جاپان میں تشدد کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اس لئے یہ تحقیق بھی کی جا رہی ہے کہ کیسے چاقو لیکر ایک شخص ریلوے سٹیشن کے اندر گھس گیا۔