ویب ڈیسک: ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن پر دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک چوک میں ایک شخص نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ڈینش وزیرِ اعظم محفوظ تو رہیں تاہم اُنہیں شدید صدمہ پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ میٹ فریڈرکسن نے اس حملے کے بعد بھی کلٹورویٹ چوک میں اپنے گارڈز کے ساتھ چہل قدمی جاری رکھی۔ اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ڈنمارک میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے دو دن قبل ہوا ہے اس لیے یورپی یونین کے ارکان میں میڈیا نے اسے غیر معمولی کوریج دی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو بھی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ڈنمارک کے وزیر ماحولیات میگنس ہیونِک نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم کو اس حملے سے شدید ذہنی دھچکا لگا۔