آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیامیڈیا میں دھورہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور اور سٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے۔ زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔ وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں، دوسرےہفتے اٹھا لیتے ہیں۔اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہی اپنی ذات اورمفاد کے لیے کی ہیں،حتی کہ قرضے کے لیےبھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں جبکہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگست اہم مہینہ ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔