وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان چوری سےتوجہ ہٹانے کے لیے جلسے کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پریڈگراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے ، عمران خان اپنی چوری سےتوجہ ہٹانےکےلیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے والوں کوگرفتار کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے، ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ 9 سیٹوں کے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہارے گی۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئندہ انتخابات کی مہم سے پہلے پاکستان واپس آئیں گے اور واپس آنے کی تاریخ خود بتایئں گے۔