الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ سے ووٹرزلسٹوں میں بےضابطگیاں دور کی جائیں گی. لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ اور انتخابی فہرستوں کی خود مانیٹرننگ اور انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیاں ختم کرنےکیلئےعوام سےبھی اپیل کی جائےگی. الیکشن کمیشن نےضلعی اور ریجنل افسران و ملازمین کی چھٹیاں بند کر دی ہیں، ضلعی اور ریجنل الیکشن کمشنر وفات پاجانے والے افراد کا ڈیٹا توجہ سےچیک کریں. الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کسی افسر کو کام مکمل کرنےتک چھٹی نہیں ملےگی ووٹرلسٹوں کےتصدیقی عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی تمام افسران 10 اگست تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔