چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا ،عطا تارڑ

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا ،عطا تارڑ
لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں صرف 7 لوگ نکلے،پر امن احتجاج پر شخص کا جمہوری حق ہے ، پی ٹی آئی مخالفین کو جیلوں میں کوئی سہولت نہیں دی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سرکاری املاک پر حملے کیلیے اکسایا ، چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ تو انقلابی تھے ،جیل میں سہولیات کیلیے کیو ں روتے ہیں ؟ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےعوام میں نفرت کا بیج بویا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں میں تقسیم پیدا کی 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ملوث ہونے کی آڈیو سامنے آئی ہے ۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی چیئر مین کے ملوث ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں ،آڈیو کے مطابق پی ٹی آئی کو ر کمیٹی اجلاس میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کہا گیا، واضح ہوگیا کہ 9مئی حملوں کا منصوبہ ساز سربراہ پی ٹی آئی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔