بھارت؛نابالغ مسلم لڑکی سے زیادتی کرنیوالا کونسلر گرفتار

بھارت؛نابالغ مسلم لڑکی سے زیادتی کرنیوالا کونسلر گرفتار
کیپشن: Congress Councillor, rape
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  بھارت میں خواتین کی عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات کے باعث خواتین خوف کا شکار ہیں، تلنگانہ کے بودھن شہر میں نابالغ مسلم لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم بودھن میونسپل کارپوریشن کانگریس کونسلر رادھا کرشنا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،  بودھن شہر کی رہنے والی متاثرہ نابالغ مسلم لڑکی جو اپنی والدہ کی دوائیاں لینے کی غرض سے بذریعہ آٹو نظام آباد روانہ ہوئی۔

میونسپل کونسلر رادھا کرشنا نے اپنی گاڑی ایڑپیلی بس اسٹینڈ پر روک کر متاثرہ لڑکی کو لفٹ دینے کےبہانے بٹھایا اور روانہ ہوگیا، کونسلر رادھا کرشنا کو نوجوانوں نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھ کر دھرلیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع بودھن میں عام ہوئی مقامی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں نے زبردست احتجاج کیا اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News