رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کیا گیا ہے جب کہ وارڈ کے اطراف پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے ، شہباز گل کو صبح طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔