روپے کی قدرمیں معمولی بہتری امریکی ڈالر مزید سستا

روپے کی قدرمیں معمولی بہتری امریکی ڈالر مزید سستا
کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 690 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔