انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد: آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، عروب شاہ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر ہوئی ہیں۔باقی کھلاڑیوں میں علیزہ خان ،انوشا ناصر،عریشہ نور ، ایمان فاطمہ ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب ،قرت العین احسن اور ردا اسلم بھی شامل ہیں۔ شوال ذوالفقار ،وردہ یوسف ،زیب النساء اور زامینہ طاہر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی جبکہ اقصہ یوسف ،دینا رضوی ،ماہم انیس ،مسکان عابد اور تہذیب شاہ بھی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا ۔ چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا کہ ٹیم میں منتخب ہونے والی 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں ، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کریں گی۔ پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15جنوری کو روانڈا ،17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔