جمال خاشقجی قتل: امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف مقدمہ خارج کردیا

جمال خاشقجی قتل: امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف مقدمہ خارج کردیا
واشنگٹن : امریکی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جج نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف امریکہ میں مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے امریکی حکومت کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو استشنی حاصل ہونے کا موقف تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس عدالت میں کہا کہ سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی مضبوط دلیل دی گئی لیکن سعودی ولی عہد استثنی کے حق دار ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکیے میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔