دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ٹارگٹ

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ٹارگٹ

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 298 کے سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد رضوان نے 115 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ نعمان علی اور محمد رضوان کے درمیان نویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 93 رنز بھی بنے۔

سپنر نعمان علی نے 45، اظہر علی 33، فہیم اشرف 29، عابد علی 13 اور بابر اعظم 8 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ نے 5، مہاراجا نے 3 جبکہ راباڈا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Watch Live Public News