عمران خان کی تازہ ترین تصویر سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

عمران خان کی تازہ ترین تصویر سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
کیپشن: Imran Khan's pic
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کی عرصہ دراز کے بعد تصویر منظرعام پرآگئی جبکہ ان کی جانب سے ایک پیغام بھی دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل سے قوم کے لئے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ  "میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے پر 24 سال کی سزا سنا دی گئی۔ مجھے اور پاکستان کو آپ کے بس 24 گھنٹے چاہئیں!

 لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوائیں، پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملنے تک پولنگ سٹیشن پر رکیں، اور پھر مکمل رزلٹ آنے تک ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر پرامن طریقے سے بیٹھیں-“

Watch Live Public News