مظفرآباد ( پبلک نیوز) ڈیڑھ سال سے آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کا بحران ختم۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے اکیس وکلاء کا پینل چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بجھوایا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چھ ناموں کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں چھ ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری۔ نو تعینات ججز کل دارلحکومت مظفرآباد میں جج ہائی کورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں اٹھ ججز کی آسامیاں گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بحثیت چیرمین کشمیر کونسل چھ ججز کی تعیناتی کی منظوری دی۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں ایک چیف جسٹس صداقت حیسن راجہ اکیلے ہی چلا رہے تھے۔