احتساب عدالت کا اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کرنے کا حکم
اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔ احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اثاثوں اور اکاؤنٹس سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے ، جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے گئے ہیں ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کا بھی کہنا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے ۔ خیال رہے کہ 11 دسمبر 2017 کو احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا گیا تھا ، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پر لاہورکا گھر اور بینک اکاؤنٹس بحق سرکارضبط کرنےکےاحکامات جاری کیےگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔