رحیم یار خان میں بخار سے ہلاکتوں کا معاملہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

رحیم یار خان میں بخار سے ہلاکتوں کا معاملہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے رحیم یار خان کے نواحی گاؤں رکن پور میں بخار سے ہونے والی اموات پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر بہاولپور اور سیکریٹری محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بھی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام تر ضروری ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائییں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مرنے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ 15 دنوں کے اندر اندر ایک پُراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔