پاکستان نے کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی، وزیراعظم عمران خان نے کامیابی پر این سی او سی ارکان، احساس ٹیم، اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دی، اکنامسٹ نے کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ دنیائے فن کا ایک عہدتمام ہوا، شہنشاہ جذبات ہم میں نہیں رہے، برصغیر کے شہرہ آفاق اداکاریوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، طویل عرصے سے سانس کی تکلیف کا شکار تھے، دلیپ کمار نے دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا، مغل اعظم، دیوداس، گنگا جمنا جیسی فلموں میں انمٹ نقوش چھوڑے، حکومت پاکستان نےدلیپ کمار کو 1998 میں اعلیٰ سویلین اعزاز نشان امتیاز عطا کیا۔ پاکستان میں کوروناکیسز بڑھنے لگے، مثبت شرح3اعشاریہ دو سات ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار517 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 17 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی، 34 ہزار 13 شہری گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی میں نقل مافیا رواں سال بھی سرگرم، میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام دکھائی دینے لگا، چئیرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، دسویں جماعت سائنس گروپ کا ریاضی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، پرچہ شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی آوٹ ہوگیا۔ لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش، شہریوں کا لیسکو کے خلاف احتجاج، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جی ٹی روڈ ہربنس پورہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی بند، کہتے ہیں گزشتہ کئی روز سے رات بھر بجلی بند رہتی ہے، بچے ساری رات گرمی سے بلکتے رہتے ہیں، مظاہرین کا اعلیٰ حکام سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔