موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق موٹر سائیکل چور گینگ میں سرغنہ قاسم، آصف اور عادل شامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 موٹر سائیکلیں،6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات ٹریس۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز سے موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں سے چوری کرتے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پورمظہر ہدایت نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔