ممبرانِ پارلیمان کو فضائی ٹکٹس کی جگہ واؤچر دیئے جائیں گے

ممبرانِ پارلیمان کو فضائی ٹکٹس کی جگہ واؤچر دیئے جائیں گے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ممبرانِ پارلیمان کو فضائی ٹکٹس کی جگہ واؤچر دینے کا معاملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی سروس برانچ نے پی آئی سے نئے کرایوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق نئے کرایوں کے حساب اور ارکان پارلیمنٹ کے علاقوں کے فاصلوں کے حساب سے واؤچرز دیئے جائیں گے۔ پی ائی اے سے تفصیلات کی فراہمی کے بعد سکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی سے واؤچرز تیار کروائے جائیں گے۔ رکن پارلیمنٹ کو ایک مالی سال میں 25 ائیر لائن کی ٹکٹس فراہم کی جاتی تھی۔ پی آئی اے کے 25 ٹکٹس کے ساتھ تین لاکھ کے واؤچرز رکن پارلیمنٹ کو سالانہ دیئے جاتے تھے۔ ائیر لائن کی ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ سفر کر سکتا تھا، واؤچرز سے فیملی ممبران اور دوست بھی فضائی سفر کر سکیں گے۔ ممبر پارلیمنٹ واؤچرز نہ لیں تو کل قیمت کی 70 فیصد رقم کیش میں وصول کر سکے گا۔ واؤچرز سے ممبران پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی دونوں کا فائدہ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔