ویڈیو - دلیپ کمار سپردِ خاک

ویڈیو - دلیپ کمار سپردِ خاک
ٹریجڈی کنگ یوسف خان المعروف دلیپ کمار وفات پا گئے ہیں. ان کی تدفین کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انتہائی اشک آمیز مناظر دیکھے جا سکتے ہیں. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نامور بھارتی پروڈیوسر فریدون شہریار کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلیپ کمار کو سپر د خاک کر دیا گیا ہے. ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مختصر تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی اور بعد میں ان کی تدفین کی گئی. لیجنڈ اداکار کو ممبئی کے جوہو قبرستان میں دفن کیا گیا ہے. کورونا وائرس کے باعث ان کی تدفین کے وقت صرف 20 لوگ موجود تھے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔