بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں سفر تمام ہوگیا۔ ان کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک نے شکست دی۔ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک نے فتح سمیٹی۔ https://twitter.com/the_bridge_in/status/1544776033936609280?s=20&t=D6CJ1V3VhU2iKwe0Byjn9Q نیل سکوپسکی اور میری کراؤزیک کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کو 6-4، 5-7 اور4-6سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سکوپسکی اور کراؤزیک کی فاتح جوڑی کا مقابلہ میتھیو ایبڈن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سامنتھا سٹوسرپر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سے ہوگا۔