اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 1.25 بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا۔ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان میں شرح سود 15 فیصد ہوگئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ سال شرح نمو3سے4فیصد کے درمیان ہوگی، مہنگائی کی شرح18سے20فیصد رہنے کا امکان ہے،پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، شرح سود نہ برھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی.