پی سی بی کا احسن اقدام ، وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے علاج کے اخراجات اٹھا لیے . ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا نے کرکٹر زوالقرنین حیدر کی عیادت کی، پی سی بی نے ذوالقرنین حیدر کے تمام تر طبی اخراجات اٹھا لئے، ندیم خان اور جنید ضیا نے پی سی بی کی جانب سے ذوالقرنین حیدر کو چیک دیا جس پر ذوالقرنین حیدر نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔کرکٹر ذوالقرنین حیدر عمان میں لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔ وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث وہ معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس سے انہیں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اسپتال میں آپریشن کروایا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بورڈ کی ٹیم اسپتال آئی تھی بل لیے ہیں امید ہے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔