تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حیدر خان کھرل کیخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حیدر خان کھرل کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حیدر خان کھرل کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حیدر خان کھرل مقدمے کی زد میں آگئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر کھرل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ این او سی کے بغیر ہاؤسنگ کالونی بنانے پر تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ کالونی کیلئے ایف ڈی اے کا این او سی لینا ضروری ہے۔

Watch Live Public News