وزیر اعظم نے ٹرین سانحہ پر جامع تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیر اعظم نے ٹرین سانحہ پر جامع تحقیقات کا حکم دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی حادثہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہےگھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں 30مسافروں کی موت ہو گئی ٗ وزیر ریلوے سے کہا ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچیں ٗ زخمیوں کو طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی کہا ہے ٗ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔ ریلوے حکام نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے جبکہ 21 گریڈ کے سینئر افسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے. آج صبح گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے 30افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ٗ ملت ایکسپریس کی 8بوگیاں ٹریک سے اتر کر ٹریک پر جا گریں ٗ اسی ٹریک پر سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی ٗ جس کی وجہ سے انجن سمیت چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ٗ اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر اس حادثہ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

Watch Live Public News