سعودی شہری نے ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کردی، آڈیو وائرل

سعودی شہری نے ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کردی، آڈیو وائرل
معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ حال ہی میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور ایسے میں ایمبر ہرڈ کو سعودی شہری کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ کیس میں ناکامی کے اب سوشل میڈیا پر ایک آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے کہ جس کے حوالے سے سعودی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس میں اداکارہ ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ How Amber Heard stood alone against a Hollywood superstar | Amber Heard | The Guardian آڈیو میں مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ 'ایمبر چونکہ آپ پر تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، اسی لیے میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے ، میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت اور آپ کو پریشان کررہے ہیں'۔اس شخص نے آڈیو میں مزید کہا کہ 'اسی لیے میں آپ سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں اور اس کا فیصلہ کر چکا ہوں، اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے، آپ ایک نعمت ہیں لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں اس بوڑھے آدمی ( جونی ڈیپ) سے بہتر ہوں'۔ واضح رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا کہ جس میں اداکارہ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔مگر اب کیس میں شکست کے بعد ایمبر ہرڈ سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔