ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں  آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ،مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ   بارش  کاامکان  ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی،جھنگ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،لیہ، ملتان،ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،لودھران،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں     آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ  شمالی اضلاع میں آندھی ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں خضدار،قلات،جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی،ژوب اور تربت  میں  آندھیچلنے کے علاوہ  گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، جنوبی وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات میں وسطی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بھی آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 مختلف شہروں میں طوفانی بارش، دیواریں گرنے سے 4 جاں بحق

شجاع آباد میں تیزآندھی کے باعث نشتر ہسپتال کی زیرتعمیر دیوار گرنے سے ایک مزدور دب کر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ کمالیہ میں دیوار گرنے سے دو افرادزخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، ژوب اور تربت میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 28 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور چمن میں 34، سبی میں 45 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں درجہ حرارت 33 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ پشاور میں گز شہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 14ملی میڑ بارش ریکارڈ،دیر میں 6،کالام اور بالا کو ٹ میں دو دو ملی میڑ بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پشا ورمیں 2جبکہ تخت بائی،باجوڑ،خیبر اور مہمند میں ایک ایک ملی میڑ بارش ریکارڈ ہوئی۔

 دوسری  جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم     گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب  رہے گا،رات میں بالائی اضلاع میں آندھی چلنے لاڑکانہ،سکھر،گھوٹکی،شکارپور، کشمور،خیرپور اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

Watch Live Public News