پاکستان اور چین میں سی پیک کو اپگریڈ کر نے، تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کا دورہ چین، شہباز شریف اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے
کیپشن: Prime Minister's visit to China, Shahbaz Sharif will meet top political leadership

ویب ڈیسک:پاکستان اور چین میں سی پیک کو اپگریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں ٹیلی ویژن ، فلم ٹرانسپورٹ ، انفرااسٹرکچر ، صنعت ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مضبوط تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورۂ چین کے دوران گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے تو چینی ہم منصب لی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر چینی وزیراعظم نے مبارکباد بھی دی۔


دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو اپگریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

فریقین نےگوادر شہر کی سی پیک کے ایک اہم ستون کے طور پر اہمیت پر تبادلہء خیال کیا، گوادر کو علاقائی اقتصادی مرکز میں بدلنے کےلیے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں میں سی پیک کے مخالفین کے خلاف اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 سے8 جون 2024ء تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Watch Live Public News