راولپنڈی(پبلک نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا جس میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ کے مطابق آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں کیا گیا، مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل، جنید عرف جامد اور خالق شاہ دین عرف ریحان شامل ہیں۔