بھارت: کسان خواتین ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت

بھارت: کسان خواتین ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت

ویب ڈیسک: معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے بھارت میں احتجاج کرنے والی بھارتی کسان خواتین کو سرورق کی زینت بنا دیا۔

سو روز سے زائد جاری رہنے والے احتجاج میں بھارت کی کسان خواتین نے بھرپور حصہ لیا جس کی وجہ سے کسان احتجاج پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنا۔ ٹائم میگزین سے متعدد خواتین نے کسان احتجاج کے دوران پیش آنے والے مشکلات کی بابت گفتگو کی ہے جس کو میگزین میں چھپنے والے آرٹیکل میں شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب کی ایک کسان خاتون نے ٹائم میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ یہ نیا قانون ہمیں ختم کر دے گا۔ مغربی اتر پردیش کی 74 سالہ جسبیر کور نے میگزین سے بات چیت میں کہا کہ ہم کیوں واپس جائیں؟ یہ مردوں کا احتجاج نہیں ہے۔ ہم بھی مردوں کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں محنت کرتے ہیں۔ ہم بھی کسان ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دہلی پہنچیں گی۔

زرعی قوانین میں تبدیلی واپس لینے کے لیے بھارت میں کسان گزشتہ سال نومبر سے لیکر ابتک احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کو پولیس اور بی جے پی کی جانب سے متعدد بار تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ ان سو دنوں میں اب تک 255 کسان جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔