مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، کہاں کہاں سے گزرا؟

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، کہاں کہاں سے گزرا؟
کیپشن: مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، کہاں کہاں سے گزرا؟

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا۔ بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

Watch Live Public News