پبلک نیوز: پیرمحل نئے پاکستان میں پرانے منصوبے پایا تکمیل تک نا پہنچ سکے۔ شہر کے وسط میں بننے والا علی ہاکی سٹیڈیم2018 میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق ہاکی سٹیڈیم پیرمحل کی تعمیر کے لیے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ کروڑ روپے گرانٹ جاری کی۔ 2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے اس منصوبے کو جون 2018 میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن نئی حکومت بتنے ہی اس منصوبے کے فنڈز روک لئے جوکہ ابھی تک جاری نہیں ہوئے ۔
کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور موجودہ ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی شفقت رسول، محمد امجد اور رضوان سینئر، دلبر حسین کا تعلق بھی پیرمحل سے ہے۔ رضوان سینئر اس وقت قومی ٹیم کے کپتان ہیں ان سب نے وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے فوری طور پر فنڈ جاری کئے جائیں۔