الجزائر میں طوفانی بارشیں ٗ 6افراد ہلاک

الجزائر میں طوفانی بارشیں ٗ 6افراد ہلاک
الجیرز (ویب ڈیسک) الجزائر میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے، سیلاب کا شکار ہو کر سڑک پر چلتی ہوئی کاریں پانی میں بہہ گئیں ٗ ہلاک ہونیوالوں میں 3خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ الجزائر کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست ریاست چلیف میں ہوا کے اتار چڑھاؤ کے بعد طوفانی بارش اور سیلاب اس حادثہ کا سبب بنے۔ وادی میکنسامیں سیلاب کے پانی میں 4 کاریں بہہ گئیں، جس میں 6 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں 2مرد ٗ 3خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ الجزائر حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی یہ نقصان کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ نقصان کا تخمینہ بڑھ سکتا ہے ٗ 'امدادی کارروائی اور مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے جو شاید وادی میں بہہ گئے ہوں گے۔ سیلاب کی وجہ سے دو مرکزی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جن پر ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ الجزائر میں خاص طور پر ملک کے وسط اور مغرب میں عوام کو طوفانی بارش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے شیئر کی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز میں پانی کے بہت سے ڈیموں کی سطح کو کم ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ الجزائر میں ساحلی ریاستوں میں سمندری پانی کو صاف کرنے والے 10 پلانٹوں کے علاوہ 80 آپریٹنگ ڈیم موجود ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔