ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif met ASP Shahrbano Naqvi. She hugged and patted the ASP. She also met the Lums Leadership and Human wing. Maryam Nawaz Sharif’s active role as Chief Minister was lauded by both the students and teachers of Lums, they also expressed appreciation… pic.twitter.com/lsmU6XGvKn
— PMLN (@pmln_org) March 7, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈآرڈر بھی موجود تھے۔