رمضان میں کتنے گھنٹے کیلئے گیس ملے گی، سحر و افطار میں چولہا جلے گا یا نہیں؟ شیڈول جاری

رمضان میں کتنے گھنٹے کیلئے گیس ملے گی، سحر و افطار میں چولہا جلے گا یا نہیں؟ شیڈول جاری
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک : ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے شیڈول تیار  کرلیا گیاگھریلو صارفین کو سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی دی جائے گی ۔ 

 سوئی ناردرن گیس پائپ لائينز لمیٹڈ کے  ذرائع  کےمطابق گھریلو صارفین کو صبح 3 بجے سے 6 بجے تک گیس سپلائی دی جائے گی۔ گھریلو صارفین سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک  بلا تعطل گیس سپلائی دی جائے گی۔

 اسی طرح گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 10 گھنٹے کے لئے گیس دی جائے گی۔

 دوسری طرف ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ کمپنی ماہِ رمضان میں اپنے صارفین کیلئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے ، اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات 10 بجے سے 3 بجے تک کی جائے گی۔

 کراچی میں تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ہیں ۔