وزیراعظم سعودیہ، ایران کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں

وزیراعظم سعودیہ، ایران کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ سعودیہ اور ایران کے تعلقات بہتر ہوں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودیہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا پاکستان اور سعودی عرب مل کر عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے مقابلہ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک اسلامی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور اس کے فروغ کے لئے مشترکہ خواہش رکھتے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا سعودی گرین انیشی ایٹو ایک اہم اقدام ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلہ میں ہمارے باہمی عہد کے مطابق ہے۔۔ کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے قابل ذکر تجربات شیئر کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان باہمی فائدہ مند علاقوں خصوصا میڈیا میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کا منتظر ہے، یہ ہمارے مشترکہ ثقافتی اور معاشرتی اقدار کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اظلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم طاقتور مافیا کےخلاف لڑ رہے ہیں، عمران خان اشرافیہ کی بجائے مزدور طبقے کے ساتھ ہیں، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو غریب طبقے کو اوپر لانا ہو گا، وزیراعظم کی سفراء سے گفتگو بارے ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہوئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔