عید پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

عید پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

کوئٹہ ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے فیصلے سے سینکڑوں  قیدیوں کی سزائیں معاف ہوں گی۔ انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاؤں میں معافی کے حقدار ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں موجود قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کردی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق دہشگردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں قید افراد پر نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔