علی پور ( پبلک نیوز) مقامی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری، کروڑوں روپے کی گندم برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے چھاپہ مار مہم جاری ہے۔ چوک پرمٹ اور فتح پور جنوبی میں ذخیرہ کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد کر لی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کی 7 ہزار من گندم قبضہ میں لے لی۔ ان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔