کراچی ( پبلک نیوز) این اے249 میں دوبارہ گنتی کا دوسرادن، 122 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے 333ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسمعیل کے 520ووٹ مسترد ہو گئے۔ تحریک لبیک کے369 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے امجد آفریدی کے 100ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کے 180ووٹ بھی مسترد قرار ٹھہرائے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاک سر زمین کے 224ووٹ مسترد ہو چکے ہیں اور آزاد امید وار احمد کے بھی 187ووٹ مسترد ہوئے۔