پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد:    پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹس کونسلز کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانے ہوگا۔ سکول کونسلز صدر،نائب صدر، جنرل سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری اور نمائندگان پر مشتمل ہوں گی۔ تمام سکولز میں 16 مئی کو سکول کونسلز کیلئے الیکشنز ہوں گے۔

سکول کونسل کیلئے امیدوار 8 سے 10 مئی تک کاغذات جمع کروا سکیں گے۔ سکولز میں 11 مئی کو الیکشن کیلئے امیدواروں کو نشانات الاٹ ہوں گے۔امیدوار 12 سے 15 مئی تک پوسٹرز بنا کر الیکشن کمپین کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول کونسل الیکشنز سے متعلق سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا ۔