پاکستان کی اسکاٹ لینڈکو شکست، پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان کی اسکاٹ لینڈکو شکست، پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پبلک نیوز :ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈکو72رنز سے شکست دےدی .پاکستان گروپ ٹو کی ناقابل شکست ٹیم نےگروپ ٹومیں اپنےپانچوں میچزجیت لئے. پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ ایونٹ میں بھارت،نیوزی لینڈ ،افغانستان نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا. تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت،نیوزی لینڈ ،افغانستان نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی ہے. بابراعظم ٹورنامنٹ میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے.بابراعظم نےٹی20ورلڈکپ کے 5میچزمیں264رنزبنائے.شعیب ملک نے ٹورنا منٹ میں لوکیش راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا.لوکیش راہول نے 18 گیندوں پر 50 اور شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے.شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار پائے. یاد رہے کہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا. کپتان بابراعظم 66رنز بنا کرنمایاں بلے بازرہے. محمد حفیظ نے 31رنز بنائے. شعیب ملک 54رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. محمد رضوان15، فخرزمان8 اور آصف علی نے 5رنز بنائے. بیٹسمین شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ 18 گیندوں پر6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان بابراعظم نے47 گیندوں پر66 رنز بنائے۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں 4ففٹیاں بنا کر بابراعظم نے ہیڈن اور کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا. میتھیو ہیڈن نے 2007 کے ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں بنائی تھیں.ویرات کوہلی نے 2014 کے ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں بنائی تھیں.محمدرضوان نے کلینڈر ایئر2021میں 1666رنز بنالیے اورشعیب ملک ٹی 20 کی تاریخ میں 6چھکے مارنےو الے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے. کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے.تمام کھلاری متحد ہوکر کھیل رہے ہیں.ہمار ا پلان تھا کہ ہم نے بیٹنگ کرنی ہے .شعیب ملک نے آج بہت اچھی اننگز کھیلی .شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت اچھی بیٹنگ کی.سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے.کوشش ہے جیت کا تسلسل جاری رہے. پاکستان یو اے ای میں ہونے والےآخری 16ٹی 20 میچز میں ناقابل شکست رہا.10نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل ہوگا. 11نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا. دوسری جانب بھارت کی اُمیدیں خاک ہوگئیں اور بھارت ورلڈکپ سے آؤٹ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے.نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے بدلے میں تین وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی، ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔