( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی جانب سے گلبدین نائب کی انجری کو مزاحیہ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مچل مارش کا گلبدین نائب کی انجری پر بیان سامنے آیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ مچل مارش نے گلبدین نائب کی انجری کو مزاحیہ چیز قرار دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نےکرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی،ہنسی سے میرے آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں،اور یہ کمال تھا۔
مچل مارش نے کہا کہ ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، افغانستان بنگلہ دیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے،ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے ،کچھ چیزیں آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتیں،اوراس کے لئے ہم خود اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدررہ گئے،افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا انکا حق بنتا ہے،
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں گلبدین نائب کی انجری کو فینز فیک انجری قراردے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر ٹائم ضائع کرنے پر ایمپائر فیلڈرز کےخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔