آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین رشتہ ازدواج میں منسلک

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین رشتہ ازدواج میں منسلک
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ویسٹرن آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی۔

27 سالہ کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں ہوئی، جہاں گرین نے سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی نے سفید عروسی لباس زیب تن کیا۔

تقریب کے بعد اہلِ خانہ اور دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کو رخصت کیا، جبکہ دونوں نے تقریب میں رقص بھی کیا۔

کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں منگنی سے قبل تقریباً پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔

ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

کیمرون گرین آسٹریلیا کی جانب سے 39 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور انہیں رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News