یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد

یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد
کیپشن: یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے 36 سالہ بیٹر آصف خان پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025 کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں ممنوعہ مادے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ آصف خان نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے 15 ماہ کی پابندی قبول کرلی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025 سے ہوگا اور وہ 7 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 8 ستمبر سے 29 دسمبر 2025 کے دوران آصف خان کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اس عرصے میں حاصل کیے گئے تمغے، پوائنٹس، انعامی رقم اور دیگر اعزازات بھی واپس لیے جائیں گے۔

Watch Live Public News