حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی قیاس آرائیاں

حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی قیاس آرائیاں
کیپشن: حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی قیاس آرائیاں

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کے مبینہ افیئر سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

سامعہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے مبینہ تعلقات رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پوسٹ میں انہوں نے ایسی خواتین پر مالی فائدے یا مستقبل میں شادی کی امید پر تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں سامعہ خان کی جانب سے حسن علی کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے، ان کے ساتھ تصاویر ہٹانے اور متعلقہ اسٹوریز ڈیلیٹ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، تاہم انہوں نے بعد میں حسن علی کو دوبارہ فالو کرلیا۔

حسن علی اور سامعہ خان کی شادی کو تقریباً پانچ برس ہوچکے ہیں اور دونوں تین بچوں کے والدین ہیں۔ چند روز قبل ہی ان کی فیملی ٹرپ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ تاہم حسن علی یا سامعہ خان کی جانب سے کسی مبینہ بے وفائی یا افیئر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کو حتمی حقیقت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Watch Live Public News